Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پاکستان: کورونا سےمزید 65 افراد جاں بحق، 2752 نئے کیسز

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2752 کیسز...
شائع 11 جولائ 2020 11:10am

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2752 کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجب کہ مزید 65 اموات سے جاں بحق افراد کی تعداد5,123ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں اموات کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2,752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے, جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 46 ہزار 351ہو گئی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 53ہزار 134افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ملک میں صحتیابی کی شرح 62.2فیصد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 65اموات بھی ہوئیں ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وقت 5 ہزار 123 تک پہنچ گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے 2,156افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ تجاوز کر گئی ہے ،سندھ میں 102,368افراد اس موذی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ، پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبرپختونخو امیں 29ہزار775، اسلام آباد میں 13ہزار927، بلوچستان میں 11ہزار128،گلگت بلتستان میں 1ہزار630 اور آزاد جموں و کشمیر میں 1,532کیسز سامنے آچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 65 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 123ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہو ئیں ہیں جہاں تعداد 1,985ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1,713، کے پی کے میں 1,074، اسلام آباد میں 147، گلگت بلتستان میں 36، بلوچستان میں 126اور آزاد کشمیر میں 42افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 53ہزار 134افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد کا تعلق سندھ ہے ، سندھ میں اب تک 59 ہزار 165افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 53ہزار 836، کے پی کے میں 20ہزار 271اسلام آباد میں 10 ہزار 441، گلگت بلتستان میں 1303، بلوچستان میں 7,224اور آزاد کشمیر میں 894افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div