Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ماں کا موٹاپا آنے والی نسلوں کیلئے انتہائی خطرناک

سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں موٹاپے کی شکار خواتین کی آئندہ...
شائع 29 جون 2020 11:45am

سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں موٹاپے کی شکار خواتین کی آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی خطرناک وارننگ جاری کر دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین موٹاپے کا شکار ہوں، ان کی اولاد ہی نہیں بلکہ آئندہ کئی نسلیں اس وجہ سے کئی طرح کی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہو سکتی ہیں، جن میں جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔

اس مشترکہ تحقیق میں چین کی ووہان یونیورسٹی اور ہواژونگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے چوہوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے جو مادہ چوہے موٹاپے کا شکار تھے ان کی اگلی نسلوں کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان دوسرے گروپ کی نسبت کئی گنا زیادہ پایا گیا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لنگ ژینگ کا کہنا تھا کہ موٹاپے کی شکار خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں، بالخصوص بچیوں کے کلیدی جینز میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں کہ ان کو جگر کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div