Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایسی غذا ئیں جو روزمرہ استعمال نہیں کرنی چاہئیں

اپنے آپکو دن بھر صحت مند رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کیسی غذا...
شائع 22 جون 2020 05:18pm

اپنے آپکو دن بھر صحت مند رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کیسی غذا لیتے ہیں اسکے بارے میں آپکو پتہ ہونا چاہئے۔ آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں کہ کونسی غذا آپکے لئے صحت بخش اور کونسی نقصان دہ ہے۔

enter image description here
enter image description here

**milk**

دودھ کا گلاس:دودھ قدرت کا دیا ہوا ایسا انمول تحفہ ہے جسکی افادیت سے انکار ممکن نہیں ۔لیکن اس میں کافی زیادہ چربی پائی جاتی ہے جو بڑھتی ہوئی خواتین کے لئے نقصان دہ ہے اگر آ پکا وزن بڑھ رہا ہے تو آپ اپنی روٹین چیک کریں، اگر آپ صبح ناشتے میں اور رات کو سوتے ہوئے دودھ پینے کے عادی ہیں تو اسے دن میں صرف ایک ٹائم کردیں۔

sugar

کھانے کے بعد کچھ میٹھا لینے کی عادت:کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ کھا نے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔جسم میں چینی کی زیادہ مقدار آپکی صحت کے لئے بہت زیا دہ نقصان دہ ہے اسکے علاوہ اس سے ذیا بطیس جیسی خطرناک بیماری کے ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

potato

آلو کا زیادہ استعمال:حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ غذا میں آلو کازیا دہ استعمال وزن کو بڑھا نے کی وجہ بنتا ہے،اسکے علاوہ یہ بادی بھی ہوتا ہے جو معدے کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اگر آپ آلوکی جگہ ہری سبزیوں کا استعمال اپنی خوراک میں بڑھادیں گے تو آپ لمبے عرصے تک پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

chips

تلی ہوئی اشیائ:چپس ،تلے ہوئے پکوڑے، تلی ہوئی مچھلی یا کھانے میں تیل کا ذیادہ استعمال آپکی صحت کے لئے نہایت نقصان دہ ہے اگر آپکو تلے ہوئے کھانے کھانے کا شوق ہے تو سمجھ لیں کہ آپ زہر کھا رہے ہیں ۔آپکو فوراً اپنی خوراک سے ان اشیاءکو ترک کرنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div