Aaj TV News

BR100 4,597 Increased By ▲ 11 (0.24%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 212 (1.21%)
KSE100 45,018 Increased By ▲ 192 (0.43%)
KSE30 17,748 Increased By ▲ 82 (0.46%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,367,605 7,586
DEATHS 29,097 20
Sindh 523,774 Cases
Punjab 462,323 Cases
Balochistan 33,910 Cases
Islamabad 117,436 Cases
KP 184,455 Cases
فائل فوٹو

پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کو سرکاری ٹی وی پروگرام کے دوران کورونا وائرس کی تشریح مہنگی پڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر خاتون وزیر کی "معلومات" پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جبکہ زر تاج گل کو خود اس کی وضاحت کرنا پڑی۔ ان کی وضاحت کے بعد بھی سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ ہے جہاں زر تاج گل پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں وہیں تحریک انصاف کے حامی ان کا دفاع کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ زرتاج گل نے ہفتے کی شب سرکاری ٹی وی  پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ'کووڈ 19  کا مطلب ہے اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک پر کسی بھی طرح اپلائی ہو سکتے یہں۔ اب یہ ان پر ہے کہ قوت مدافعت کو کیسے ڈیولپ کریں۔'

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنی وضاحت میں ٹویٹ کی کہ 'روزانہ ٹی وی پر گھنٹوں بات کرتی ہوں، پرچی کے بغیر۔'

کہنا چاہتی تھی کہ 'وبا کا اثر اور اس کی شدت مختلف ممالک میں مختلف ہے۔ چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کے بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو۔ تنقید سے نہیں گھبراتی اور مضبوط ہوتی ہوں۔'

شمسہ جونیجو نے جوابی ٹویٹ کیا 'یہ اینکرز ہی احمق ہیں جو اتنی بڑی ہستی کو کووڈ 19 جیسی فضول چیز پر تبصرے کے لیے بلاتے ہیں۔'

ظفری 11 ٹوئٹر ہینڈل سے صارف نے لکھا کہ 'تنقید کون کر رہے ہیں جو کرپٹ نااہل حکمران گزرے ہیں اور ان حکمرانوں کے غلام تنقید کر رہے ہیں ان کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے۔'

علی گوہر کاظم نے لکھا کہ 'آپ کی اہلیت کا اندازہ ہوگیا ہے وضاحتیں دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔'

 تانیث فاطمہ نے لکھا کہ 'چند لمحوں کی خطا ہے تو اقرار کریں کہ میرے سے غلطی ہوئی لیکن آپ کی ٹویٹ یہ تو تاثر نہیں مل رہا کہ آپ اپنی غلطی پر شرمندہ ہیں'۔

'دوسری بات آپ اگر یہ کہنا چاہتی تھیں کہ وبا کا اثرہر ملک میں مختلف ہے تو اس میں Covid-19 کے 19 پوائنٹس والی بات خطا نہیں بلکہ کوئی واٹس ایپ کی معلومات لگتی ہے'۔

ایک اور ٹوئٹر صارف غلام مصطفی اعوان نے زرتاج گل کو کووڈ 19 کا مطلب سمجھانے کی کوشش کی اور بتایا اصل میں اس کا مطلب کیا ہے۔

انہوں نے لکھا 'کووڈ 19 کے نام میں "CO" کا مطلب کورونا، "VI" سے مراد وائرس، جبکہ "D" کا مطلب disease یعنی بیماری ہے۔ اسے COVID19 اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بیماری 2019 میں سامنے آئی  تھی اس لیے کووڈ 19 میں 19 کا کورونا کی 19 شکلوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔'

اسلم خان بنگش نے مشورہ دیا 'مہربانی کر کے گھنٹوں بات کرنے کے بجائے چند منٹ بات کیا کریں لیکن معقول بات کریں۔ جس بات کا پتہ نہ ہو اس پر نا بولیں۔ ضروری نہیں کہ انسان کو ہر بات کا پتہ ہو۔ امید ہے کہ عمل ہوگا۔ شکریہ۔'