Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھرمیں کورونا مریضوں کےلئے موثر دوا کی قلت کا ‏خدشہ

ملک بھرمیں کورونا مریضوں کےلئے موثر دواڈیکسامیتھاسون کی قلت کا...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:39pm

ملک بھرمیں کورونا مریضوں کےلئے موثر دواڈیکسامیتھاسون کی قلت کا ‏خدشہ ہے۔ڈرگ کنٹرول سیکشن محکمہ صحت نے دوا کی قلت کا ‏‏نوٹس لے لیا۔تمام ‏فارمسیزکوڈیکسامیتھاسون ٹیبلٹ اورسیرپ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ‏گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام فارمسیز‏ڈیکسامیتھاسون ٹیبلٹ اور سیرپ کی فراہمی یقینی بنائیں۔‎فارمسیز دوا کو ڈریپ ‏کی جانب سے متعین کردہ قیمت سے زائد ریٹس پر فروخت نہیں کریں ‏گے۔فارمیسیز اور ڈسٹربیوٹرز کےلئے دوا کی خرید و فروخت کا ریکارڈ رکھنے ‏کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

دوا کی فروخت ڈاکٹرکی جانب سے ہدایت نامہ کے حامل افراد کوہی بیچی ‏جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیکسامیتھاسون ایک سٹیرائد ہے جس کے ‏پاکستان میں مینوفیکچررزکی تعداد کافی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے ملک ‏بھر میں بغیرڈاکٹر کے ہدایت نامہ دوا کی فروخت پر ‏‏پابندی عائد کرتے ہوئے تمام فارماسسٹ کوگاہکوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ‏ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈرگ کا استعمال شدید بیماراورتشویشناک حالت ‏والے مریض کےلئے ہی کیا جاتا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ‏فارمیسز کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div