Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا کے 77 لاکھ سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 28 ہزار سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے 77 لاکھ سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 28 ہزار سے متجاوز
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:05pm
فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 77 لاکھ  32 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 39 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 887 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 94 ہزار 90 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 403 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکا میں 21 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکا کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 104 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 41 ہزار نو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں کورونا سے مزید 183 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 6 ہزار 7 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ  11 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا نے مزید 202 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 41 ہزار 481 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 8 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار تین سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ  20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div