Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کی سربراہ کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2019 05:36am

Untitled-1

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

کرسٹین لیگارڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اور ممکنہ طور پر 12 ستمبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کا نام یورپین سینٹرل بینک کی صدارت کے امیدوروں میں شامل ہے۔

کرسٹین لیگارڈے 2011 سے آئی ایم ایف کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ اب آئی ایم ایف کا بورڈ نیا سربراہ تلاش کرے گا۔

کرسٹین لیگارڈے اگر یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈے کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div