Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ویوو کا زبردست بیٹری ، کیمرہ اور ریم سے لیس نیا فون متعارف

شائع 13 جولائ 2019 06:58am
سائنس
Untitled-1 فائل فوٹو

ویوو نے زیڈ 1 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ جس کی خاص بات اس کا بڑا پنچ ہول ڈسپلے، ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اور 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔

ویسے تو ڈیوائس دیکھنے میں ویوو زیڈ 5 ایکس جیسی ہی ہے، لیکن اس کا چپ سیٹ اور سیلفی کیمرہ  مختلف ہے۔ اس کا ڈسپلے 6.53 انچ آئی پی ایس، ایل سی ڈی فل ایچ ڈی پلس ہے۔ یہ ویوو کا دوسرا فون ہے جس کے فرنٹ پر اوپر بائیں جانب  پنچ ہول میں 32MP F/2.0  سیلفی کیمرہ نصب ہے۔

زیڈ 1 پرو کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں مین کیمرہ 16MP f/1.78، 8 MP F/2.2  وائیڈ اینگل یونٹ اور 2 MP F/2.4  ڈیپتھ سنسر ہے۔ اس فون میں اسنیپ ڈریگن 712 ایس او سی، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔

ویوو نے فون میں بہتر تجربے کیلئے کولنگ، گیم ٹربو اور الٹرا گیم موڈ بھی شامل کئے ہیں۔ اس فون میں ساؤنڈ لوکلائزیشن ٹریننگ کے ساتھ وائس چینجر فنکشن بھی ہے۔ یہ فیچر PUBG Mobile جیسے ٹائٹل کھیلتے ہوئے آپ کی مدد کرے گا۔

زیڈ 1 پرو میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے مائیکرو یو ایس بی سے 18W  پر تیزی سے چارج کیا جاسکے گا۔ زیڈ 1 پرو ریورس چارجنگ کرتے ہوئے پاور بینک کا بھی کام کرسکتا ہے۔

اس فون میں اینڈروئیڈ پائی کے ساتھ ویوو کا Funtouch 9 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔

ویوو زیڈ 1 پرو سونک بلیک، سونک بلیو اور مرر بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ فون کی فروخت کا آغآز 11 جولائی سے ہوگا۔ بھارت میں اس کے بنیادی ماڈل یعنی 4 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 14990 بھارتی روپے یا 217 ڈالر جبکہ 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 17990 بھارتی روپے یا 261 ڈالر ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div