Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مقتول اینکر پرسن مرید عباس کی اہلیہ کا ویڈیو بیان جاری

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2019 04:41pm

Untitled-1

کراچی: گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفینس میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ غم سے نڈھال مرید عباس کی بیوہ جو خود بھی ایک نجی ٹی وی چینل کی اینکرپرسن ہیں، انہوں نے بتایا کہ مبینہ قاتل بزنس پارٹنر تھا۔

جاں بحق اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ مرید عباس کو عاطف زمان نے سوا 8 بجے بلایا تھا۔

زارا عباس نے کہا کہ عاطف زمان ٹائر کا بزنس کرتا ہے اور مرید عباس نے کاروبار میں 50 لاکھ روپے لگائے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے مہینے سے عاطف زمان پیسے دینے کے وعدے کررہا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div