Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

غیر رجسٹرڈ موبائل فون ریگولرائز کروانے کا نیا طریقہ متعارف

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2019 04:55am

Untitled-1

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر رجسٹرڈ موبائل فونزکو ریگولرائز کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ ایف بی آر نے 18 جنوری 2019 کو جاری کردہ کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 1 میں ترمیم کرتے ہوئے کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 10 جاری کر دیا ہے۔

جنرل آرڈر میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان اپنے رجسٹرڈ موبائل فون ریگولرائز کروانے کیلئے خود کار نظام کے تحت تمام تر معلومات اور ڈیٹا وی باکس کے ذریعے فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس فراہم کردہ ڈیٹا اور اس کے ساتھ منسلک درخواست پر خود کار نظام کے ذریعے پراسس ہو گا اور اس خود کار نظام کے ذریعے موبائل فون ڈیوائسز پہلے سے رائج ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی شرح کے مطابق ادائیگیوں پر کلیئر ہوں گی اور غیر رجسٹرڈ شدہ موبائل ڈیوائسز کو ریگولرائز کروانے کیلئے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے سسٹم کی جسنب سے خودکار طریقے سے بنائی گئی سلپ کا اجرا ہو گا اور اس ادائیگی کی سلپ آئی ڈی بھی الیکٹرانک طور پر خودکار نظام کے تحت بنے گی۔

ایف بی آر کی جانب سے عوام کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے ایک بڑی سہولت دی گئی کہ وہ مختلف طریقوں سے رقم کی ادائیگی کروا سکیں گے۔ فون ریگولائز کروانے کیلئے درخواست دہندہ کے پاس یہ سہولت ہو گی کہ وہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی آن لائن بینکنگ سسٹم کے ذریعے کر سکتا ہے یا موبائل بینکنگ کا استعمال کر سکتا ہے، اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہے یا پھر بینکوں کی برانچز کے ذریعے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

جب سسٹم متعلقہ موبائل فون اور ڈیوائس کیلئے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی اور وصولی کی تصدیق کر ے گا تو اس کے بعد خودکار نظام سے متعلقہ موبائل ڈیوائس ڈی آئی آر بی ایس کی وائٹ لسٹ میں شامل ہو جائے گی اور موبائل ڈیوائس ریگولرائز ہو جائے گی۔ اسی طرح بیرون ملک سے آنے والے مسافر بھی اپنا موبائل فون 60 روز کے اندر رجسٹرڈ کروانے کے پابند ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div