Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

سیبوں سے مشہور خاتون اینکرعرف "ایپل گرل" اپنے دفاع میں بول پڑیں

شائع 07 جولائ 2019 06:37am

Untitled-1

کراچی: حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں  ایک خاتون اینکر بشریٰ سحرین، قاسم علی شاہ کے ساتھ پروگرام  کررہی ہیں۔ ویڈیو میں میں قاسم علی شاہ نے ''ایپل'' کمپنی کے بزنس کی بات کی لیکن خاتون اینکر اس کو ''سیب'' سمجھ بیٹھیں۔

بظاہر یہ خاتون کی غلطی تھی تاہم اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر مقبولیت بہت حاصل ہوئی، صارفین نے خاتون اینکر کی ذہانت اور قابلیت پر کئی سوالات اُٹھا دئے جبکہ کچھ صارفین نے تو اینکر بشریٰ کو ''پرچی'' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی اینکرز ہی کسی سفارش کی وجہ سے ٹی وی چینلز پر آ کر بیٹھ جاتی ہیں لیکن نہ تو ان میں کوئی ذہانت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی قابلیت۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون اینکر کو اس ویڈیو کی بنیاد پر کافی زیادہ طنز و مزاح کا نشانہ بنایا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو خاتون اینکر بشریٰ کو خود ہی میدان میں آکر سب کو وضاحت دینا پڑی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں خاتون اینکر بشریٰ سحرین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو کلپ آج کا نہیں ہے بلکہ دو سال پُرانا ہے۔ یہ پروگرام یو ٹیوب پر بھی موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری بات یہ ہے کہ یہ پورا پروگرام بزنس کے اوپر تھا اور بزنس کے ساتھ ساتھ اس پورے پروگرام میں پاکستان میں پھلوں کی پیداوار پر بات کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے مجھے پرچی کہا، میری ذہانت پر اُنگلیاں اُٹھائیں اور کہا کہ یہ خاتون بالکل بھی ذہین نہیں ہیں، ان کو کچھ پتہ نہیں ہے، ان کو اس کُرسی پر کس نے بٹھا دیا ہے۔ تو ان سے میری گزارش ہے کہ تھوڑا سا بیک گراؤنڈ دیکھا کریں اور جاننے کی کوشش کیا کریں کہ آخر بات کیا ہو رہی تھی ، اُس کا سیاق و سباق کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کیا کہا ذیل میں ملاحظہ کیجئے:

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div