Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

'برائے مہربانی! ہمیں بھی جے ایف 17 بنانے کا لائسنس دیجئے'

شائع 07 جولائ 2019 05:03am

jf

قاہرہ: پہلی مرتبہ کسی ملک نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے کا لائسنس فراہم کرنے کی درخواست کردی، برادر اسلامی ملک مصر بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خود سے تیار کرنے کا خواہاں ہے، جبکہ پاکستان سے لائسنس دینے کی درخواست بھی کردی ہے۔

مصر، پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے بے حد متاثر ہوا ہے۔ اسی باعث مصر نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اسے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے کا لائسنس فروخت کیا جائے۔

تاہم اس حوالے سے پاکستان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے کا لائسنس فروخت کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ پاکستان اور چین مشترکہ طور پر کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ کم قیمت مگر جدید جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے خوب دھوم مچائی ہے۔ کئی ممالک کے دفاعی ماہرین پاکستان اور چین کی جانب سے کم قیمت مگر جدید جنگی طیارہ بنانے پر حیرت کا اظہار کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

پہلے ہی نائیجیریا اور میانمار پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ملائیشیا، مصر اور دیگر کچھ ممالک بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے جلد معاہدہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اس وقت سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جب پاکستان نے بھارت کے جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ جبکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ بھی ملے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div