Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تاجروں کا ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2019 05:33am

Untitled-1

کراچی: تاجر ایکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر حکومت کو 11 مطالبات پیش کرتے ہوئے 8 جولائی سے تین روزہ ہڑتال کی کال دیدی ۔

تاجروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ویلیو ایڈٹ ٹیکس کا نفاذ ختم کرے۔ اگر تین روز میں مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کی مدت میں توسیع کردینگے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی بجٹ کے خلاف 13 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 30 جون کو حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے 7 جولائی تک کی ڈیڈلائن دی تھی مگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کئے۔ 13 جولائی کو پورے ملک میں کراچی سے خیبر تک اور گوادر سے بہاولپور تک چھوٹے بڑے تمام بازار مکمل طور بر بند ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div