Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کرکٹ گروؤں کی "رن ریٹ سسٹم" پر کڑی تنقید

شائع 07 جولائ 2019 03:43am

Untitled-1

ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر رہے، لیکن خراب رن ریٹ پر قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، سابق کرکٹرز اور ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سسٹم پرتنقید کردی۔

کرکٹ گروزآئی سی سی قوانین پر برس پڑے، سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے نیٹ رن ریٹ سسٹم کو ہی فضول قرار دیدیا۔

گریم اسمتھ نے تو کھلے عام نفرت کا اظہار کیا، پاکستانی ہيڈ کوچ مکی آرتھر بھی مطمئن نظر نہ آئے۔

مائیکل ہولڈنگ نے کہا نیٹ رن ریٹ آخری آپشن ہونا چاہیے، اگر پوائنٹس برابر ہیں تو پہلے آپسی میچ کا نتیجہ دیکھیں۔

ڈین جونز نے تو کہانی کو الگ ہی رخ دیدیا، تجویز دی کہ اگلے ورلڈکپ ميں بولنگ اور بيٹنگ کے بونس پوائنٹس بھی ہونے چاہئيں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو ہرایا جبکہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنلسٹ تمام ٹیموں سے مات کھائی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div