Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رحیم شاہ کی جانب سے گردہ بیچنے کا انکشاف

شائع 06 جولائ 2019 06:06am

Raheem Shah

معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ کی جانب سے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف ہوا ہے، پیسے نہ ہونے کے باعث گلوکار اپنے پہلے گیت کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کیلئے گردہ بیچنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

رحیم شاہ نے اپنے کیرئیر کے پہلے گیت 'پہلے تو کبھی کبھی غم تھا' کیلئے گردہ بیچنے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر وسیم بادامی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گلوکاری کی وجہ غربت ہے اور پہلے گانے 'پہلے تو کبھی کبھی غم تھا' کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کیلئے انہوں نے اپنا گردہ بیچا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا گانا 'ماں' ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ جب بھی گاتے ہیں تو وہ رو پڑتے ہیں کیونکہ ان کی ماں ان کیلئے جنت سے بھی بڑھ کر ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے مشکل وقت نے ان کو مزید مضبوط بنایا اور سکھایا ہے کہ اگر انسان ہمت نہ ہارے تو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار رحیم شاہ پاکستانی نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔ ان کے گیتوں کو نوجوان نسل کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ رحیم شاہ نے اپنے گیت 'پہلے تو کبھی کبھی غم تھا' سے ہی شہرت حاصل کی تھی اور اس کے بعد کئی سپر ہٹ گیت گائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div