Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان جھڑپ کا انکشاف

اپ ڈیٹ 06 جولائ 2019 06:42am

Untitled-1

قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان جھڑپ کا انکشافہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلانے کے حق میں تھے تاکہ انہیں الوداع کیا جا سکے، تاہم ہیڈ کوچ نے شدید مخالف کی اور آل راؤنڈر کو میچ نہ کھیلنے دیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان طویل اور گرما گرم بحث ہوئی تھی۔ تاہم مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کی تجویز قبول کرنے سے انکار کیا اور شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ نہیں بننے دیا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد شعیب ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا کہا تھا آج ون ڈے کیرئیر ختم ہوگیا۔ افسردہ بھی ہوں لیکن کیرئیر سے مطمئن بھی ہوں۔ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا ہر فارمنس اہمیت رکھتی ہے، میں مجموعی طور پر مطمئن ہوں۔ افسوس ورلڈ کپ نہ جیت سکے، چیمپینز ٹرافی کی جیت یادگار لمحہ ہے۔

شعیب ملک کہتے ہیں کہ دو میچز کی پرفارمنس سے کسی کے بارے میں رائے نہیں بنانی چاہیے۔ پرفارمنس اچھی نہ ہو رہی ہو تو تبدیل کرنےمیں کوئی حرج نہیں۔ مجھے تبدیل کیا گیا اس کے بعد جیت بھی ملی۔ مجھے کوئی شکوہ نہیں کہ سینیر کھلاڑی کوباہر بٹھایا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

شعیب ملک کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کھیلوں گا جو اگلے سال ہوگا۔ ٹی ٹوینٹی میں میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے، جب سے پاکستان ٹیم نمبر ون بنی ہے۔ میرا فوکس اب ٹی ٹوینٹی پر ہوگا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دیکھوں گا کہ آگے کھیل سکتا ہوں یا نہیں۔ جب مجھے علم ہوگا کہ میرا فوکس نہیں ہے تو میں خود کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اکتوبر 1999ءمیں ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنےوالے آل راﺅنڈر نے287میچز میں 34.55کی اوسط سے 7534رنز بنائے،انہوں نے9سنچریاں اور44نصف سنچریاں بھی سکور کیں، وہ پاکستانی ٹاپ سکوررز کی فہرست میں انضمام الحق، محمد یوسف،سعید انور اور شاہد آفریدی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔

انھوں نے سب سے بڑی اننگز 143کی کھیلی،باﺅلنگ میں شعیب ملک نے39.18کی ایوریج سے 158شکار کیے ہیں، بہترین کارکردگی 19رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، شعیب ملک 2007ءسے 2009ءتک کپتان بھی رہے۔ طویل کیریئر میں کئی اتار چڑھاﺅ دیکھنے والے آل راﺅنڈر نے نومبر 2015میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div