Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دنیا کی مشہور ترین شخصیت بیٹی سمیت ہلاک، بڑے بحران کا خدشہ

اپ ڈیٹ 06 جولائ 2019 04:34am

Untitled-1

دنیا کی مشہور ترین شخصیت بیٹی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئی ہے۔ بہاماس کے جزیرے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ارب پتی امریکی تاجر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

Image result for christopher cline helicopter crash

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاماس کے جزائر میں فلوریڈا جانے والا مسافر بردار ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ارب پتی امریکی تاجر کرسٹوفر کلائین اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔

Image result for christopher cline billionaire

کیریبیئن ریاست باہماس کی رائل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پرواز کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا، تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ پرواز کے مقام سے چند کلومیٹر دور مل گیا۔ ملبے سے 7 لاشیں ملیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر کے مطابق ہلاک شدگان میں کان کنی کی صنعت سے وابستہ ارب پتی امریکی بزنس مین کرسٹوفر کلائین اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ارب پتی تاجر کی بیٹی اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے تاہم لاشوں کی شناخت کا کام سست روی کا شکار ہے۔ امریکا میں کان کنی کی صنعت کے بے تاج بادشاہ کرسٹوفر کلائین اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ تاہم اب ان کی موت کے بعد امریکی کوئلے کی صنعت میں بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div