Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

دودن میں پاکستان کے قرضوں میں 6 کھرب روپے کی کمی

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2019 06:30am

dollarimageee

اسلام آباد: دو دن میں پاکستان کے قرضوں میں 6 کھرب روپے کی کمی واقع ہوگئی، رواں ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی واقع ہوئی جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی ہوئی۔ ؎

گزشتہ ہفتے ڈالر پاکستان کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 165 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تھا۔ تاہم رواں ہفتے کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور منگل کو کاروباری روز کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ہوگئی۔

منگل کو انٹربینک میں ڈالر کی قمیت 2 روپے کمی کے بعد 158 روپے 6 پیسے ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 6 روپے سستا ہوچکا ہے۔ جبکہ وپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 روپے 75 پیسے کمی کے بعد 159 روپے تک پہنچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ مالی سال 19-2018 کے اختتام پر تمام بڑی ادائیگیاں ہوچکی ہیں اسی لیے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کی بیرونی قرضوں میں بھی کھرب روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹاک مارکیٹ میں 310 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 310.78 پوائنٹس بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں ایک موقع پر ٹریڈنگ 34340 کی سطح پر پہنچی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 34307.11 پر بند ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div