Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیوکلئیر آبدوز میں خوف ناک آتشزدگی، 14 اہلکار ہلاک

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2019 05:02am

Untitled-1

ماسکو: روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی تجربات کیلئے مامور روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بارے میں تفتیش جاری ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ آبدوز گہرے سمندر میں ماحولیات کے مطالعے اور تحقیق کیلئے روسی بحریہ کے زیر نگرانی تحقیقی کام جاری کئے ہوئے تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

دوسری جانب آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آتشزدگی کی شکار آبدوز AS-12  ہے جو ایٹمی صلاحیتوں سے لیس ہوتی ہے اور 3.7 میل گہرائی تک غوطہ زن ہو کر مشن جاری رکھ سکتی ہے، اس میں عملے کے 25 اراکین کیلئے جگہ ہوتی ہے۔

روس میں آزادی اظہار رائے پر سخت پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے متضاد خبریں موصول ہورہی ہیں، 4 سے 5 اہلکاروں کو زندہ نکالنے کی اطلاعات بھی ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ تاحال حادثے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div