Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے 2 ڈرون گرادئیے

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2019 07:41am

Untitled-1

ریاض: سعودی ایئر ڈیفنس نے ابہا اور جیزان ایئرپورٹس پر حوثی باغیوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے دو ڈرون مار گرائے، جیزان میں ملٹری طیاروں کے ہینگر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں نے جنوب مغربی صوبے عسیر کے رہائشی علاقے پر ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم چاک و چوبند سعودی فضایہ نے دونوں ڈرون فضا میں ہی ناکارہ بنا دیئے۔ حملے میں کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

یمن میں باغیوں سے برسرپیکار اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے میڈیا کو بتایا کہ عسیر میں حوثی باغیوں کا یہ تیسرا حملہ ہے جسے ناکام بنادیا گیا ہے، تازہ حملے میں بھی عیسرہ میں واقع ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

دوسری جانب حوثی باغیوں کے حمایت یافتہ نیوز چینل المیسرہ نے دعویٰ کیا کہ حوثی باغیوں نے اس بار بھی عیسرہ میں ابہا اور جیزان ایئرپورٹ کو قسف-2k  ڈرون سے نشانہ بنایا، ہدف ایئرپورٹ پر کھڑے سعودی ملٹری طیارے تھے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے اسی ماہ عسیر میں واقع ابھا ایئرپورٹ پر دو میزائل حملے بھی کیے تھے، جس میں مجموعی طور پر ایک شامی باشندہ جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div