Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

حسن علی ورلڈ کپ کی 'ناکام الیون' میں شامل

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2019 07:41am

hasan ali

ورلڈ کپ کی 'ناکام ترین الیون' میں پاکستان کے حسن علی بھی شامل ہوگئے۔ اب تک کے نتائج پر نظر ڈالیں تو افغانستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے پورے اسکواڈز ہی مایوسیوں کی منہ بولتی تصویر دکھائی دیتے ہیں، مگر ان سمیت کچھ دیگر ٹیموں کے کھلاڑی ایسے ہیں جو انفرادی طور پر خود سے وابستہ توقعات پر پانی پھیرنے میں پیش پیش دکھائی دیئے۔

ایک بھارتی اخبار نے ایسے ہی کھلاڑیوں کی الیون تیار کی ہے جس میں بیٹنگ آرڈر کے حساب سے ٹاپ پر بنگلہ دیش کے سومیا سرکار موجود ہیں، ان کی 6 میچز میں ایوریج صرف 18.50 رہی، وہ میگا ایونٹ سے قبل آئرلینڈ میں منعقدہ ٹرائنگولر سیریز میں اپنی ٹیم کے سب سے زیادہ اسکور کرنےوالے بیٹسمین تھے۔

2014 میں ایڈن مارکرم نے جنوبی افریقہ کو انڈر 19 ورلڈ کپ جتوایا تھا مگر سینئر میگا ایونٹ ان کیلئے بھیانک خواب ثابت ہوا، جہاں انھوں نے 5 اننگز میں 21.20 کی اوسط سے 106 رنز بنائے، جس میں زیادہ سکور 45 بنگلہ دیش کےخلاف رہا، انھیں بھارت کے خلاف میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

سری لنکا کو کوشل مینڈ س سے کافی امیدیں وابستہ تھیں مگر انھوں نے 0، 2، 30، 46 اور 23 رنز سکور کرکے اپنی ٹیم کو کافی مایوس کیا، ان فارم اور پاکستان کےخلاف میچ سے قبل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کی کمزور کڑی وکٹ کیپر ٹام لیتھم ثابت ہوئے۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ اپنی موجودگی کا تاحال احساس نہیں دلاپائے، سری لنکا کے تھیساراپریرا نے بھی انتہائی مایوس کیا،آندرے رسل کو ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ کیلئے اہم ہتھیار قرار دیا جارہا تھا، گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہوکر ایونٹ سے باہر ہونے سے قبل انھوں نے 3 کوششوں میں صرف 21 رنز بنائے۔

افغانستان کے راشد خان بھی توقعات کے بوجھ تلے دبے دکھائی دیئے، باﺅلرز میں بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضیٰ اور جنوبی افریقہ کے کگیسوربادا ناکام رہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے انتہائی مایوس کیا، بھارت سے میچ میں 84 رنز کے عوض ایک وکٹ کے بعد انھیں ڈراپ کردیا گیا، اس سے قبل ان کی باﺅلنگ پرفارمنس 4 اوورز میں 0/39، 10 اوورز میں 0/66 اور 10 ہی اوورز میں 1/67 رہی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div