Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بیل آؤٹ پیکج: پاکستان کو قطر سے امداد کی پہلی قسط موصول

شائع 30 جون 2019 04:41am

In this handout picture released by Pakistan's Prime Minister Office on June 22, 2019, Pakistan Prime Minister Imran Khan (R) speaks with Qatar's Emir Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani (L) during a meeting on June 22, 2019 in Islamabad. (Photo by Handout / Pakistan Prime minister office / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE - MANDATORY CREDIT "AFP PHOTO / PAKISTAN PRIME MINISTER OFFICE" - NO MARKETING NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS

کراچی: قطر کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ہفتے کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے قطر کے امیر شیخ تمیم حماد الثانی پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا اور ان کے دورے کے بعد قطرکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور قرضوں کی مد میں 3 ارب ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم مذکورہ 3 ارب ڈالر میں سرمایہ کاری اور قرضوں کی تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے اسی نوعیت کے بیل آؤٹ پیکیجز کے اعلانات کیے گئے تھے اور مذکورہ تینوں ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر 9 ارب 20 کروڑ ڈالر نقد کی اور سستے قرضوں کی صورت میں پاکستان کو فراہم کیے گئے۔

قطرکی حکومت کی جانب سے ہفتے کو بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط کے طور پر 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن کرنسی ریزرو اکاؤنٹ میں جمع کرادیئے گئے ہیں جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

قطرکی جانب سے پہلی قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div