Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پٹریاٹہ:چیئرلفٹوں میں پھنسے 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیو کرلیا گیا

شائع 30 جون 2019 04:31am

Untitled-1

اسلام آباد: مری کے تفریحی مقام پیٹریاٹہ کی چیئر لفٹوں میں پھنسے 10 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے بحفاظت اتار لیا گیا۔

پٹریاٹہ چیئر لفٹ کی بارہ کیبل کاروں میں سوار سیاح خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اچانک تیز آندھی شروع ہوگئی اور کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا۔

بارہ کی بارہ کیبل کاریں فضا میں جھولنے لگیں، آندھی اور بارش رکنے کے بعد سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا جو رات گئے 3 بجے تک جاری رہا۔

ریسکیو اہل کاروں نے مینوئیل طریقے سے ایک ایک کیبل کار کو چلا کر سیاحوں کو نکالا اور اس طرح کیبل کار میں پھنسے خواتین، بچوں سمیت تمام 90 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیبل سروس معطل کردی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گرمیوں میں اسکولوں کی چھٹیوں کے موسم میں جب ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے تو کیبل کار سروس کی مناسب دیکھ بھال کیوں نہیں کی جارہی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div