Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ن لیگ میں پھوٹ، 15 لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات

شائع 30 جون 2019 04:18am

Untitled-1

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے وزیراعظم نعیم الحق نے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے پندرہ ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کردی۔

نعیم الحق کہتے ہیں لیگی ایم پی ایز کی امیدیں اپنی جماعت سے ٹوٹ رہی ہیں، ان افراد کی وزیراعظم سے ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرائی۔ ان افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب بنی گالا لیکر آئے۔

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ن لیگی ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نعیم الحق نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر جوابی وار کیا ہے اور کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا انتشار اور فساد سے زیادہ کچھ نہیں ۔

 ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں شکست کے زخم چاٹنے والے نئے انتخاب کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ نئے الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرلے گی ۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ٹولا چیئرمین سینیٹ کیخلاف محاذ بنارہا ہے ۔ جو مرضی سازش کرلیں۔  قومی اداروں کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ مک مکا کریں گے نہ ہی احتساب کے عمل میں کوئی نرمی برتی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div