Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لاہور ائیرپورٹ: لینڈنگ کے دوران طیارے کو حادثہ

شائع 27 جون 2019 08:24am

Untitled-1

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران غیر ملکی ایئر لائن کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکراگیا تاہم پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دے کر طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ائیر لائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کیلئے جیسے ہی رن وے کے قریب پہنچا تو ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، اس کے باوجود پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔

پائلٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری شکایت درج کرائی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں اور انجینئرز نے جا کر طیارے کا تفصیلی جائزہ معائنہ کیا اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں معلومات لے کر لاہور ائیرپورٹ کی متعلقہ اتھارٹی کو فراہم کردی۔

پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ ائیرکرافٹ انجینئرز کی کلیئرنس کے بعد ہی جہاز کو واپس ترکی روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div