Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

شائع 27 جون 2019 07:05am

Sugar

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 69 سے 72 روپے کردی گئی ہے۔

پچاس سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بھی 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جن میں شیمپو، صابن اور کریم وغیرہ شامل ہیں۔

چہرے پر لگانے والی کریم کے 70 ملی لیٹر جار پر 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ مخلتف برانڈز کے صابن کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

400 ملی لیٹر شیمپو کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا ہے، جس کی قیمت 374 روپے سے بڑھا کر 394 روپے کردی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div