Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیا چیئرمین سینیٹ کون ہوگا؟ آصف زرداری کا تہلکہ خیز اعلان

شائع 27 جون 2019 05:24am
File Photo File Photo

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے تو بسم اللہ ، نیا چیئر مین سینیٹ میں خود بنوں گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے اے پی سی میں چیئری مین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا ہے تو بسم اللہ ! اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔

صحافی نے جب یہ سوال کیا کہ نیا چیئر مین سینیٹ کون ہوگا؟ کیا رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنائیں گے؟ تو آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جوا ب دیا کہ میں خود چیئرمین سینیٹ بنوں گا ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش پر منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پہلے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنے عہدے سے مستعفی ہونگے۔

اے پی سی میں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، اسفند یار ولی، پشونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنفس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کو تمام سیاسی جماعتیں مسترد کر چکی ہیں، ملک کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکا رہے اور ملکی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے، ملکی حالات بہت بڑا سکیورٹی رسک ہیں، حکومت کے فیصلے ملکی سلامتی، خود مختاری اور بقا کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div