Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

باپ بیٹی کی ایک دوسرے سے لپٹی لاش کی تصویر، پوری دنیا کے دل دہل گئے

شائع 27 جون 2019 05:06am

Untitled-1

میکسیکو سٹی: باپ اور کم سن بیٹی کی ایک دوسرے سے لپٹی لاش کی تصویر نے پوری دنیا کے دل دہلا دیئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے دریا کے ساحل پر پناہ گزین باپ بیٹی کی لاش ملی ہے، 2 سالہ کم سن بیٹی ولیریا اپنے باپ آسکر البرٹو مارٹینیز رامیریز کی ٹی شرٹ کے اندر منہ چھپائے پیٹھ پر سوار تھی اور باپ کے گلے میں اپنے ہاتھوں کا ہالہ بنائے ہوئے تھی۔

Óscar Alberto Martínez Ramírez, Tania Vanessa Ávalos and their daughter, Valeria, on Valeria's first birthday

24 سالہ باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے اپنی ٹی شرٹ کے اندر چھپالیا تھا تاکہ بیٹی پانی کے تھپیڑوں سے محفوظ رہے، بیٹی بھی اپنی آخری سانسوں تک باپ کی پیٹھ پر سوار رہی اور اسی حالت میں دونوں کے دریا میں بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی۔

خوش قسمتی سے بچی کی 21 سالہ ماں تانیہ ونیسا کو دریا میں ایک اونچی چٹان میسر آگئی جس پر اس نے پناہ لیکر اپنی جان بچائی تاہم باپ بیٹی اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ اسی دریا سے دو مزید کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے باعث میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اچھے مستقبل کے متلاشی تارکین وطن کے محافظوں کے ہاتھوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا پھر سمندر کی لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں اور ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div