Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 27 جون 2019 07:12am

Untitled-1

اسلام آباد: افغانستان کے صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اشرف غنی وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے افغان صدر کا استقبال کیا۔

افغان صدراشرف غنی دوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پرائم منسٹر ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں خوش آمدید کہا، گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔

افغان صدراشرف غنی خصوصی طیارے سے نورخان ایئربیس راولپنڈی پرپہنچے، جہاں ان کا استقبال مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کیا.

افغان صدراشرف غنی سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، تجارت ،معیشت، سرمایہ کاری ، مواصلات، توانائی، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جس کے بعد افغان صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے کیا۔

دو روزہ دورہ پاکستان میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے،دفترخارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی پاکستانی ہم منصب عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

افغان صدر وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے، جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔ افغان صدر کا دورہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div