Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عیدالاضحیٰ سے قبل مویشیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا پروگرام شروع

شائع 27 جون 2019 04:24am

eidimage

حافظ آباد: مویشیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا پہلا پروگرام شروع کر دیا گیا، پروگرام کا مقصد مویشی چوری کی روک تھام اور زمینداروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک اور پولیس کی جانب سے مویشیوں کی رجسٹریشن کے لئے کیٹل آن لائن پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے منصوبے کا افتتاح کیا، آر پی او طارق عباس قریشی، ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا، ڈی پی او ساجد کیانی سمیت محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران اور مویشی پال زمینداروں نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک کی بہتری کے لئے بجٹ میں ساڑھے تین ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پنجاب کے پہلے کیٹل آن لائن پروگرام سے مویشی چوری کی روک تھام، مویشیوں کی خریدو فروخت سمیت زمینداروں کو دیگر سہولیات فراہم ہونگی۔

صوبائی وزیر نے مویشی منڈی کا دورہ اور لائیوسٹاک کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div