Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سہراب گوٹھ فائرنگ، زخمی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا

شائع 27 جون 2019 04:18am
-AFP -AFP

کراچی: سہراب گوٹھ میں  رات گئے کار پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا،مقتول کی شناخت سید شکیل حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ شکیل محمود آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مقتول کی جیب سے پچاس ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی گاڑی پر فائرنگ سچل تھانے کی حدود میں ہوئی اورگاڑی ایف بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں پل سے ٹکرا گئی۔ مقتول کی سیاہ رنگ کی گاڑی پر فرنٹ اسکرین پر گولی کا ایک نشان موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت کے  حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب نیو کراچی فائیو ڈی میں مبینہ جھگڑے کے دوران ایک امتیاز نامی شخص قتل ہو گیا، امتیاز کے جسم پر کسی قسم کی چوٹ کا نشان موجود نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div