Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان ایک بار پھر مستعفی

شائع 26 جون 2019 10:27am

aleemkhanimage

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفا دے دیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

علیم خان کو نیب گرفتاری کے دوران کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا۔ کمیٹیوں میں استحقاق، ہیومن رائٹس اور اقلیتی امور شامل ہیں، جبکہ علیم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2، اسپیشل کمیٹی 6 سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6فروری کو تحقیقات کیلئے گرفتار کیا،گرفتاری کے فورا بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے،15مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد وزارت بلدیات کا قلمدان صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک عبدالعلیم خان دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div