Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اے پی سی: سڑکوں پر نکلنے اور اجتماعی استعفےکی تجویز پر اتفاق

اپ ڈیٹ 26 جون 2019 09:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کُل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان نے شرکا کو تجویز دی کہ موجودہ حکومت عوامی نمائندگی نہیں کر رہی، شرکاء اجتماعی استعفے دیں.

حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی شہباز شریف نے حمایت کردی، شہباز شریف نے کہا کہ حکومت چوری کے ووٹوں سے بنی، حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے ملکر جدوجہد کرنی چاہیے۔

کل جماعتی  کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے، عوامی مشکلات اور حکومت کے خاتمے کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انھوں نے پچیس جولائی کو یوم سیاہ منانے کی تجویز بھی پیش کردی۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر جاری اے پی سی میں شہباز شریف، یوسف رضا گیلانی، اسفند یار ولی، پشونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div